: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/17مارچ(ایجنسی) نریندر مودی حکومت پر ملک میں برگشتگی پھیلانے اور عوام اور فرقوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج کہا ہے کہ کانگریس ہی واحد ایسی جماعت ہے جو محبت کے پیغام کے ذریعہ اس ملک کو آگے بڑھا سکتی ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس کے 84ویں مکمل اجلاس کے افتتاحی خطبے میں راہل گاندھی نے کہا کہ 146146 آج ملک میں ناراضگی پھیل رہی ہے۔ لوگوں میں پھوٹ ڈال کر انہیں ایک دوسرے سے لڑایا جا رہا ہے۔ اس لئے وقت کا تقاضہ ہے کہ لوگوں کو
نفرت کی اس لہر کے خلاف متحد کیا جائے۔ یہ اتحاد قائم کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کی کانگریس کل بھی پابند تھی اور آج بھی عہد بند ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کے پاس ہاتھ کی جو علامت ہے وہ ملک کو جوڑنے کے عزم کا نشان ہے اور اس عمومی اجلاس کا مقصد اس محاذ پر کانگریس پارٹی کو آگے بڑھانا ہے۔ کانگریس کے صدر نے بزرگ رہنماؤں کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آگے کا راستہ نئی نسل کو ذمہ داریاں سونپتے ہوئے طے کیا جائے اور اپنے تابناک ماضی کو بھولے بغیر تبدیلیوں کا سامنا کیا جائے اور انہیں اختیار کیا جائے۔