حیدر آباد 30 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں سرکاری ملازمتوں پر تقررات جاب کیلنڈر کے مطابق مسلسل جاری رہیں گے انہوں نے کہا کہ سسٹم کو بہتر کیا جارہا ہے کیونکہ پچھلی حکومت نے سسٹم کو کمزور کیا تھا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت تعلیمی نظام کو
مضبوط بنانے اور بے روزگاری کے مسئلے کے حل کے لیے بھر پور کوشش کر رہی ہے میگا ڈی ایس سی کے نتائج کا اعلان وزیر اعلی نے سکریٹریٹ میں کیا 11 ہزار 62 منتخب امید واروں کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے قیام کے ایک سال کے اندر 60,000 سے 65,000 ملازمتیں پر کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔