نئی دہلی، 5 اکتوبر:- ریلوے اور کوئلہ کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فرو غ سے متعلق بورڈ کو تحلیل کرنے کے بعد سے ہندوستان سرمایہ کاری کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ بن گیا ہے۔
مسٹر گوئل نے
یہاں کل سے شروع ہوئے تین روزہ ہنداقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب بیشتر راست غیر ملکی سرمایہ کاری براہ راست آتی ہے۔
ملک میں معیشت کے ٹھوس بنیاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہائیوں کی مضبوط ترقی کے بعد ہی یہ ممکن ہے ۔