نئی دہلی،9 اکتوبر ( یواین آئی ) ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کو رام ولاس پاسواس کے انتقال کے بعد ان کی وزارت کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی کے مشورے پرگوئل کوخوراک اورامورصارفین کی وزارت کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ۔ مسٹر پاسوان کاگزشتہ رات انتقال ہو گیا ۔ وہ 74سال کے تھے ۔ مرکزی وزیر کچھ دنوں سے دارالحکومت کے اسکارٹ اسپتال میں داخل تھے ۔
مسٹر پاسوان کا حال ہی میں دل کا آپریشن ہوا۔ اس سے قبل ان کا کئی بیماریوں کا علاج بیرون ممالک سے چل رہا تھا
۔
مسٹر پاسوان 1969 میں کم عمرمیں بہار اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ سیاست میں آنے سے پہلے ان کی بہار پولیس سروس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تقرر ی بھی ہو گئی تھی ۔ انہوں نے پولیس کی نوکری کے بجائے عوام کی خدمت کے لئے سیاست کا انتخاب کیا۔ مسٹر پاسوان نے مرکز میں ریلوے، اسپتال ،، کوئلہ ، ٹیلی کام اورخوراک اور امور صارفین کی وزارتوں کی ذمہ داری سنبھالی تھی ۔ سنہ 2014 میں وہ مرکز میں نریندر مودی حکومت میں خوراک اور امور صارفین کے وزیر بنائے گئے تھے اور تب سے وہ مسلسل اس وزارت کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے ۔