ترواننت پورم ، 20 مئی (یو این آئی) مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈڑ پنارائی وجین نے جمعرات کے روز مسلسل دوسری بار کیرالہ کے وزیر اعلی کے عہدےکا حلف لیا۔
ان کے ساتھ 20 وزرا
نے بھی حلف لیا۔
مسٹر وجین کی سربراہی میں سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی بائیں بازو کے جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) نے 6 اپریل کو مسلسل دوسری بار انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔