the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی/22ڈسمبر(ایجنسی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج جی ایس ٹی کونسل کے فیصلوں کی اطلاع میڈیا کو دیتے ہوئے کہا کہ اب خصوصی مذہبی سفر کے لئے فضائی سفر کرنے والوں کو فضائی کرایوں پر صرف پانچ فیصد کی شرح سے ہی جی ایس ٹی ادا کرنا ہوگا۔

حج سیوا سمیتی نے مذہبی مقاصد کے لئے فضائی سفر پر جی ایس ٹی میں کمی کرنے کے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ حج سیوا سمیتی کے صدر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے یو این آئی کو بتایا کہ ان کی



تنظیم مذہبی مقاصد کے لئے فضائی سفر پر عائد کی جانے والی 18فیصد میں کمی کرنے کامطالبہ کررہی تھی۔ آج جی ایس ٹی کونسل نے اس میں کمی کرکے ان کے اس مطالبہ کو تسلیم کرلیا ہے۔ اس سے عازمین حج کو بھی فائدہ ہوگا۔


خیال رہے کہ مذہبی مقاصد کے لئے فضائی سفرکرنے والوں کو کرایہ پر 18فیصد جی ایس ٹی ادا کرنا پڑتا تھا جب کہ عام مسافروں کے لئے اکنامی کلاس میں جی ایس ٹی کی شرح 5 فیصد اور بزنس کلاس کے لئے 12 فیصد تھی۔ اس پر مختلف حلقوں نے شدید اعتراضات کئے تھے اور حکومت سے اس میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.