نئی دہلی/29مئی(ایجنسی) پٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان نے ان خبروں سے صاف انکار کیا جن میں کہا جارہا تھا کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اگلے چار سے پانچ دن میں راحت مل سکتی ہے، میڈیا سے بات چیت میں وزیر نے کہا کہ ہم نہیں کہہ سکتے ہیں کہ 4 سے 5 دن
میں پیٹرول کی قیمت کم ہوجائے گی، انہوں نے کہا حکومت لگاتار کوشش کررہی ہے کہ لوگوں کو دقت کم ہو.
حکومت پر اپوزیشن کی طرف سے لگائے جارہے الزامات کے بارے میں، دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہم ذمہ داری سے نہیں بھاگ رہے، جلد ہی اس پر فیصلہ کیا جائے گا-