: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/23مئی(ایجنسی) پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کے آسمان چھونے سے ملک بھر میں لوگوں کی ناراضگی کے درمیان حکومت نے آج کہا کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر اس مسئلے کا طویل مدتی حل نکالا جا رہا ہے۔ قانون و انصاف کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے آج یہاں پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں حکومت فکر مند ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے حکومت کا کنٹرول مودی حکومت نے نہیں ہٹایا تھا اور اس کے بعد سے تیل کمپنیاں ہی اس کا تعین کر رہی ہیں۔ اس کے بعد سے، پیٹرول کی قیمتیں کئی بار کم ہوئیں ۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر حکومت اس مسئلہ کا طویل مدتی حل پر تبادلہ خیال کر رہی ہے اور اس سے متعلق فیصلے کاعمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ انتظار کیجئے اور حکومت اس کا حل نکالے گی اور تمام خدشات دور
کئے جائیں گے۔ قانون و انصاف کے وزیر نے ساتھ ہی کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر لگنے والے تمام ٹیکس سے ملنے والا پیسہ ملک کی ترقی میں لگایا جا رہا ہے۔ اس پیسے ہائی ویز،ایمس ، ڈیجیٹل منصوبہ بندی اور دیگر ڈھانچہ جاتی ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں اور اسے لے کر لوگوں میں زبردست ناراضگی ہے۔ راجدھانی دہلی میں آج پٹرول 30 پیسے اور مہنگا ہوکر 77 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا جبکہ وہیں ممبئی میں دام 85 روپے فی لیٹر کو چھو گیا۔ ممبئی میں چار بڑے میٹروشہروں میں پٹرول کی سب سے زیادہ قیمت ممبئی میں ہے۔ ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 22 پیس فی لیٹر بڑھکر 84.99 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ یہاں ڈیزل بھی سب سے مہنگا 72.76 روپے ہے۔ دہلی میں دونوں ایندھن کی قیمت کم ہے۔ پٹرولیم 77.17 اور ڈیزل 68.34 فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ کولکتہ میں قیمتیں بالترتیب 79.83 اور 70.89 روپے اور چنئی میں 80.11 اور 72.14 روپے فی لیٹر پر پہنچ چکی ہیں۔