نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) جون میں بالترتیب 13 فیصد اور 16 فیصد اضافے کے بعد بدھ کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ستحکم رہیں۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں بدھ کے روز پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 80.53 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر مستحکم رہی۔
جون میں دہلی میں پٹرول 9.17 روپے یعنی 12.87 فیصد اور ڈیزل 11.14 روپے یعنی 16.05 فیصد مہنگا ہوا ہے۔
کولکتہ،
ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 82.10 روپے، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں بھی کولکاتا میں 75.64 روپے، ممبئی میں 78.83 روپے اور چنئی میں 77.72 روپے فی لیٹر پر برقرار ہیں۔
ملک کے چار بڑے میٹروشہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) اس طرح رہیں۔
میٹرو شہر ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 80.43 ---------- 80.53
کولکتہ --------- 82.10 ---------- 75.64
ممبئی ------------- 87.19 ---------- 78.83
چنئی ------------ 83.63 ---------- 77.72
یو این آئی۔ این یو۔