the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 12 اپریل ( یواین آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو قرآن مجید کی 26 آیات کو ہٹانے کی درخواست خارج کردی جسٹس روہنگٹن فالی نریمن کی سربراہی والی بنچ نے اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی درخواست خارج کردی اور ان پر 50،000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ جسٹس نریمن نے کہا ’’یہ مکمل طور پرغیر سنجیدہ رٹ پٹیشن ہے‘‘ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس نریمن نے پوچھا کہ کیا درخواست گزار اس درخواست کے بارے میں سنجیدہ ہے؟‘‘ انہوں نے کہا’’کیا آپ درخواست کی سماعت پر اصرار کررہے ہیں؟ کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں؟ ‘‘
قر آن مجید کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والا وسیم رضوی کی طرف سے پیش سینئر ایڈووکیٹ آر کے رائے زادہ نے جواب دیا کہ وہ مدرسہ تعلیم کے



ضوابط کے لئے اپنی درخواست محدود کررہے ہیں۔ اس کے بعد اس نے اپنے مؤکل کا موقف پیش کیا ، جس سے بنچ مطمئن نظر نہیں آیا اور اس نے پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خواست خارج کردی۔
خیال رہے رضوی کی عرضی میں کہا گیاتھا کہ ان آیات میں انسانیت کے بنیادی اصولوں کو نظر انداز کیا گیاہے اور یہ مذہب کے نام پر نفرت ،قتل، خون خرابہ پھیلانے والا ہے، اس کے ساتھ ہی یہ آیات دہشت گردی کو فروغ دینے والا ہے۔
رضوی کا یہ بھی کہنا تھا کہا کہ یہ قرآنی آیات مدارس میں بچوں کو پڑھائی جارہی ہیں ، جو ان کی بنیاد پرستی کا باعث ہیں ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ قرآن کی ان 26 آیات میں تشدد کی تعلیم دی گئی ہے ، ایسی تربیت جو دہشت گردی کو فروغ دیتی ہے اسے روکا جانا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.