نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو ’پی ایم کیئرس فنڈ‘ کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کو خارج کر دیا۔
جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا۔ بنچ نے عرضی گذار کے وکیل دیودت کامت سے کہا کہ وہ اس معاملے میں ہائی
کورٹ میں نظرثانی کی عرضی دائر کر سکتے ہیں۔
سماعت کے دوران مسٹر کامت نے بنچ سے کہا کہ ہائی کورٹ نے پی آئی ایل میں اٹھائے گئے تمام مسائل پر غور نہیں کیا۔
بنچ نے کہا، ’شاید آپ درست کہہ رہے ہیں کہ تمام مسائل پر غور نہیں کیا گیا‘۔ ہم نہیں جانتے کہ آپ نے بحث کی تھی یا نہیں۔ آپ اس معاملے میں نظرثانی کی عرضی دائر کر سکتے ہیں‘۔