نئی دہلی 22 اگست :- مسلم انڈینس کونسل کے سربراہ انیس درانی نے طلاق ثلاثہ کے خلاف نوبت سپریم کورٹ کے فیصلے تک پہنچ جانے کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو ذمہ دار گردانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کام بور ڈ کے ذمہ داران زائد از ایک دہائیوں میں نہیں کر سکے وہ پانچ پڑھے لکھے لوگوں نے چند نشستوں میں کر کے دکھا دیا۔
style="text-align: right;">سنئیر کانگریسی رہنما نے اپنے بیان میں کسی کا نام لئے بغیر سوال کیا کہ جو لوگ آج یہ کہہ رہے ہیں کہ قاضیوں سے کہا جائے گا کہ وہ شادی کے وقت نکاح کے تقاضوں کی پابندی کو یقینی بنائیں وہ ابتک اس رخ پر عملی قدم کیوں نہیں اٹھا سکے اورمعیاری نکاح نامہ سامنے لانے اور طلاق بدعت پر جرمانہ عائد کرنے کی دھمکی کیوں نہیں دی گئی۔