the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی


نئی دہلی۔ فائدہ کے عہدہ معاملہ میں ’آپ‘ کے 20 ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم ہو جانے سے ناراض عام آدمی پارٹی نے اس معاملہ میں صدر رام ناتھ كووند پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی سفارشات واپس کرنے کے لئے جرات کا مظاہرہ کریں۔ پارٹی کے ترجمان آشوتوش نے آج ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’امید کرتے ہیں کہ صدر محترم کو یہ معلوم ہو گا کہ سابق صدر کے آر نارائنن نے آئین کے سرپرست کے طور پر اہم رول ادا کرتے ہوئے مرکزی کابینہ کی سفارشات کو ایک بار نہیں دو بار لوٹایا تھا۔ انہوں نے ایک 'ربڑ کی



مہر' کی طرح نہیں بلکہ اپنے حقوق کے مکمل استعمال کرنے والے ایک عظیم صدر کی طرح کام کیا تھا‘‘۔

فائدہ کے عہدہ معاملہ میں الیکشن کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر اسمبلی کی رکنیت کے نااہل ٹھہرائے گئے ’آپ ‘کے 20 ممبران اسمبلی میں دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت اور چاندنی چوک سے پارٹی کی رکن اسمبلی الكا لامبا بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے’ آپ‘ کے 20 ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق سفارش جمعہ کو صدر کے پاس منظوری کے لئے بھیجی تھی جسے اتوار کو قبول کر لیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.