the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 7 اگست (ایجنسی)تقریباً پانچ دہائیوں تک ہندوستانی سیاست چھائی رہنے والی ایک بہترین سیاستدان ، ایک اچھی مقرر ،بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی آج سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسم ادا کردی گئی ۔
ان کاکل رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔ وہ 67 سال کی تھی۔
دارالحکومت میں لودھی روڈ پر واقع برقی شمشان گھاٹ میں محترمہ سوراج کو ان کے ہزاروں مداحوں ، حامیوں اور کنبہ والوں نے نم آنکھوں کے ساتھ الوداع کہا۔ اس موقع پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم نریندر مودی ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا ، سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی ، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد ، بی جے پی صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر دفاع



راجناتھ سنگھ ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ، وزیر قانون روی شنکر پرساد ، وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر ، مرکزی وزیر اسمرتی ایران نی سمیت کئی مرکزی وزیر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال، کئی ریاستوں کے وزیر اعلی موجود تھے۔ اس کے علاوہ قومی جمہوری اتحاد کے اہم رہنما سنجے راوت اور رام داس اٹھاولے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں کے اہم قائدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بھوٹان کے سابق وزیر اعظم سیرنگ ٹوبگے سمیت متعدد ممالک کے نمائندے موجود تھے۔
محترمہ سوراج کی بیٹی بانسری سوراج نے ریتی رواج کے ساتھ آخری رسومات ادا کیں ۔ اس کے بعد محترمہ سوراج کے اعزاز میں ماتمی دھن بجائی گئی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.