the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،27جنوری(یواین آئی) قانون کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے شہریت ترمیمی قانون (سی اےا ے)کے خلاف شاہین باغ میں مظاہرہ کرنے والوں کی حمایت کرنے کےلئے پیر کو کانگریس اور عام آدمی پارٹی(عآپ)کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دہلی کے عوام کو اسمبلی انتخابات میں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ووٹ بینک کی سیاست کرنے والے ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کے ساتھ ہیں یا سبھی کو عزت اور احترام کے ساتھ رہنے کا موقع دینے والوں کوچاہتے ہیں۔
مسٹر پرساد نے آج بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی)نے دہلی دفتر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہین باغ اب دلی کا ایک محلہ نہیں رہ گیا ہے،یہ ایک نظریہ ہے جہاں ترنگے جھنڈے کا استعمال ایسے لوگوں کو



ڈھال دینے کےلئے استعمال کیا جارہا ہے جو ملک کو باٹنا چاہتے ہیں۔شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف بیٹھے لوگوں کو ووٹ بینک کی سیاست کےلئے’ ٹکڑے ٹکڑے‘گینگ کی حمایت کرنے والوں کے تئیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن نائب وزیراعلی منیش سیسودیا مظاہرین کی حمایت کھل کر کررہے ہیں۔پریس کانفرنس میں بی جےپی کی دلی اکائی کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ وجے گوئل،رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی اور بی جےپی ترجمان سمبت پاترا کے علاوہ دیگر لیڈر موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین باغ میں سی اےاے کے خلاف احتجاج ہورہاہے وہاں صرف وزیراعظم نریندرمودی کی مخالفت کی جارہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.