the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
 احمد آباد / کانپور۔ شام میں ہر دن انسانیت کو مارا جا رہا ہے اور معصوم بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے ۔ شام میں جاری اس قتل عام  کے خلاف احمد آباد کے پٹوا شیری علاقے سے معصوم بچوں نے ایک خاموش ریلی نکال کر شام میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی جم کر مخالفت کی ۔ پٹواشیری سے نکلنے والی ریلی تاریخی تین دروازہ تک نکالی گئی، جہاں پر مقامی لوگوں نے بھی ریلی نکالنے والے معصوم بچوں کا ساتھ دیا اور جم کر اسد حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

اس سلسلے میں پٹواشیری میں سماجی کارکن عمرخان پٹھان نے کہا کہ شام کے معصوم



بچوں کے ساتھ  جو کچھ ہو رہا ہے اسے لے کرغم اورغصہ دیکھنےکو مل رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہر دن معصوم بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ شام کی اس حالت کے لئے وہاں کی حکومت ذمہ دار ہے۔
وہیں، شام میں حکمرانوں کی جانب سے رہائشی علاقوں میں بمباری کئے جانے اور اس میں مرنے اور زخمی ہونے والے ہزاروں مظلوموں اور معصوم بچوں پر ہو رہے ظلم  کے خلاف  کانپور میں بھی محمدی یوتھ گروپ کی جانب سے ایک مظاہرہ کیا گیا۔ اس میں بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی اور دہشت گردی اور اسد حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ ساتھ ہی ہندوستان کی حکومت سے مطالبہ کیا  کہ وہ اس معاملے میں دخل دے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.