سری نگر ، 18 اگست :- بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر برائے امور خارجہ یشونت سنہا نے کہا کہ کشمیری عوام بہت تکلیف میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور کشمیر میں لوگوں کی غالب اکثریت وادی میں امن کے قیام کی
خواہاں ہے۔
مسٹر سنہا جو ’امن مشن‘ کے سلسلے میں اپنی ٹیم ’کنسرنڈ سٹیزنز گروپ‘ یا ’متفکر شہریوں کے گروپ‘ کو لیکر وادی کشمیر کے تیسرے دورے پر آئے ہوئے ہیں، نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔