: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد: بیر سٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہاکہ اورنگ آباد کے عوام جناب سید امتیاز جلیل کو دوبارہ پارلیمنٹ کے لئے منتخب کرکے روانہ کریں گے کیونکہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ امتیاز جلیل کی کامیابی کے بعد سے اورنگ آباد میں ہرسماج نے اس بات کو محسوس کیا کہ وہ ان کے نمائندے ہیں۔ امتیاز جلیل نے پہلی معیاد میں ریکارڈ بنیاد ترقیاتی کام کروائے۔اورنگ آباد کے عوام نے یہ بھی دیکھا کہ گزشتہ کئی میعادوں سے جو اورنگ آباد کی نمائندگی کررہے تھے، انہوں نے اورنگ آباد کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر مجلس نے 11جنوری کی شام اورنگ آبا دپہنچنے کے بعد صحافیوں کی جانب سے مختلف سوالات کے جواب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ صدر مجلس کے ہمراہ جناب امتیازجلیل رکن پارلیمنٹ اورنگ آباد و صدر مجلس مہاراشٹرا کے علاوہ اورنگ آباد مجلس کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ بیر سٹر اویسی بذریعہ سڑک حیدرآباد سے اورنگ آباد روانہ ہوئے۔ صدر مجلس کاراستوں میں جگہ جگہ پر ساندار استقبال کیاگیا۔ لوگ صدر مجلس سے ملاقات کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جارہے تھے۔ اور ان سے ملاقات کے لئے دوڑ رہے تھے۔ بیرسٹر اویسی نے اس دورہ میں جگہ جگہ پر عوام سے ملاقات کی۔ اورنگ آباد پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ صدر مجلس کی آمد پر مقامی عوام نے دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیرآیا کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ بیرسٹر اویسی نے کہاکہ گزشتہ معیاد کے دوران اگر کووڈ کے 2سال نکال دیں
تو ماباقی 3سال میں امتیاز جلیل نے اورنگ آباد کے عوام کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کیا۔ اس لئے انہیں اس بات کا یقین ہے کہ عوام انہیں دوبارہ کامیاب کرینگے۔مہاراشٹرا کی سیاست میں آئے دن قائدین کی مختلف جماعتوں میں شمولیت سے متعلق سوال پر بیرسٹر اسداویسی نے کہا کہ کچھ لوگ جس طرح کپڑے بدلتے ہیں اس طرح پارٹیا ں بدل رہے ہیں۔لو گ مختلف رنگوں کے کپڑے پہن رہے ہیں لیکن ہمارا رنگ ایک ہی ہے۔ این سی پی کے ساتھ مجلس کے اشتراک کے بارے میں سوال پر بیرسٹر اویسی نے کہا کہ مہاراشٹرا کے ذمہ دار سید امتیاز جلیل نے پہلے ہی اپنے موقف کے بارے میں بتادیاہے اس لئے یہ سوال این سی پی کے ذمہ داروں سے پوچھا جائے۔ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں کس جماعت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے، سوال پر بیرسٹر اسداویسی نے کہاکہ یہاں کے عوام ہمارے ساتھ ہے، اس پر بیرسٹر اویسی نے وہاں موجود عوام سے دریافت کیا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں تو عوام نے زبردست نعرے لگائے۔ آنے والے انتخابات میں رام مندر کو انتخابی موضوع بنانے سے متعلق سوال پر بیرسٹر اویسی نے کہاکہ وہ مجلس کے بارے میں اظہا رخیال کرسکتے ہیں۔ ہمارا موقف کبھی تبدیل نہیں ہوا۔ ہمارا کہنا یہ ہیکہ اگر 6دسمبر کو بابری مسجد کی شہادت کا واقعہ نہیں ہوتا تو کیا ہوتا؟مہاراشٹرا اسمبلی کے اسپیکر کے فیصلہ سے متعلق سوال پر بیرسٹر اویسی نے کہاکہ اسپیکر کا فیصلہ انہیں عجیب لگا۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ اسپیکر اسمبلی کیا دستور کے دسویں سیڈول کو بھول گئے ہیں۔ کیا دسواں شیڈول دستور کا حصہ نہیں ہے۔ بیر سٹر اویسی نے کہا کہ آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔