the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 15 مئی ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر عروج پر ہے اور اب یہ سب سے ز ائد کیسز کی تعداد والے ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین کے قریب پہنچ گیا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 3967 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 81،970 ہو گئی اور اسی دوران 100 افراد کی ہلاکت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2649 تک پہنچ گئی ہے ۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 81،970 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2649 ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 27920 افراد اس وبا سے پوری طرح صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیاہے ۔
چین میں صوبہ ہوبئی کے ووہان میں دسمبر 2019 کے وسط میں کورونا وا



ئرس کا پہلا معاملہ سا منے آیا تھا اور اس نے اب تک دنیا بھر کے کئی ممالک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔ چین میں ہی اب تک 82933 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 4633 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ملک میں کورونا سے سب سے ز ائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے ۔ مہاراشٹر میں 27524 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 1019 ہلاک ہو چکے ہیں اور 6059 مریض اس صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی جنوبی ریاست تمل ناڈو دوسرے مقا م پر ہے ۔ تمل ناڈو میں اب تک 9674 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 66 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2240 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ گجرات میں بھی كووڈ -19 متاثرین کی تعداد 9591 ہو گئی ہے اور اس وبا سے 586 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ 2753 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.