لکھنؤ:28دسمبر(یواین آئی)مرکزی میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سنیچر کو کہا کہ جابرانہ نظریات والی طاقتوں کی اقتدار کی وجہ سے ملک میں خوف کا ماحول ہے اور ان کی پارٹی عدم تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ایسی طاقتوں کو اکھاڑ پھینکی گی۔ان کے خلاف کانگریس کاجدوجہد کرے گی۔
کانگریس کی 135 ویں یوم تأسیس کے موقع پر پارٹی کے ریاستی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ واڈرا نے کہا’’ آج حب الوطنی کے نام پر لوگوں کو ڈرایا جارہا ہےشہریت(ترمیمی)قانون اور این آر سی کے ذریعہ خود پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت تشدد کے دم پر
طلبا کی آواز کو دبانے کا کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں تحکمانہ نظریات والی طاقتوں کی حکمرانی ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آزادی کے جدوجہد میں کوئی کردار ادا نہیں کیا لیکن آج پورے ملک میں تشدد کو ہوا دیکر خوف کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ حقیقت میں بزدلوں کی شناخت تشدد ہے جن کی اصلی چہرے ملک کی عوام نے پہچان لیا ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ جابرانہ نظریات کی حامل اشخاص کو معلوم ہونا چاہئے کہ جب ملک میں خوف کا ماحول پھیلایا جاتا ہے تب تب کانگریس کا کارکن کھڑا ہوتا ہے۔ کانگریسیوں کے دل میں عدم تشدد اور رحم کا جذبات ہوتے ہیں اور اسی کے دم پر وہ جابرانہ نظریات کے حامل طاقتوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔