علی گڑھ 22؍اگست:- علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ نباتیات کے پروفیسر محمد مسرور اختر خاں نے ایک نئی تحقیق کی ہے جس کے تحت انہوں نے سِلکن نینو ذرّات کو پیپرمنٹ کے پودوں پر استعمال کرکے پیپرمنٹ کی پیداوار بڑھانے کا طریقہ دریافت کیا ہے، جسے انہوں نے پیٹنٹ کرایا ہے۔
right;">اپنی ریسرچ کو انہوں نے گورنمنٹ آف انڈیا کے پیٹنٹ آفس سے جاری ہونے والے جریدے میں شائع بھی کرایا ہے۔
درحقیقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ نباتیات سے یہ پہلا پیٹنٹ ہے جو اس شعبہ کا اہم کارنامہ ہے اور پیپرمنٹ کی کھیتی کرنے والے کسانوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔