: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/26جون(ایجنسی) حکومت نے پاسپورٹ خدمات کو سہل بنانے کی سمت میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملک کے کسی بھی کونے سے اس کے لئے درخواست دینے کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون سے بھی درخواست کرنے کی سہولت منگل سے شروع کردی گئی ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے 'یوم پاسپورٹ خدمات' کے موقع پر ایک ایپ لانچ کرکے ان دونوں خدمات کو
شروع کرنے کا اعلان کیا۔ مسز سوراج نے کہا کہ اب ملک کے کسی بھی جگہ سے پاسپورٹ کے لئے درخواست دی جا سکتی ہے۔ درخواست گزار کا پولیس ویریفکیشن اس ایڈریس کا ہوگا جو درخواست فارم میں بھرا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایپ کے ذریعے ٹیلی فون سے بھی پاسپورٹ کے لئے درخواست کیا جا سکے گا۔ اس موقع پر وزیر مواصلات منوج سنہا اور خارجہ کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ بھی موجود تھے۔