: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد:بی آر ایس کے کارگذار صدر کے تاراکراما راؤ نے مل کر کام کرنے کی پارٹی قائدین،عوامی نمائندوں اورکارکنوں سے اپیل کی ہے تاکہ لوک سبھا انتخابات میں گلابی پرچم لہرایا جاسکے۔ کے ٹی آر نے تلنگانہ بھون میں جی ایچ ایم سی کے بی آر ایس کارپوریٹرس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے بی آر ایس لیڈروں اورکارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے
حیدرآباد میں بی آر ایس کی کامیابی کے لئے سچی لگن اورمحنت سےکام کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بی آر ایس پارٹی مستحکم ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ انتخابی نتائج سے مایوس نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آئی ہے۔ انہوں نے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کانگریس پر دباؤ ڈالنے پر زور دیا۔