کلکتہ، 28 جولائی (یو این آئی) دوسرے دن پارتھوچٹرجی کی خاتون دوست کے گھر سے 28 کروڑ روپے لاکھوں روپے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی برامد ہونے کے بعد ممتا بنرجی نے اپنی کابینہ سے وزیر صنعت و پارلیمانی امور پارتھوچٹرجی کو نکال دیا ہے- دوپہر میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک
نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں وزرات سے ہٹادیا گیا-
دوسری طرف ترنمول کانگریس نے انہیں پارٹی کے تمام عہدوں سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے- پارتھو چٹرجی کی گرفتاری اور نقد روپے کی برآمد گی کے بعد کابینہ سے نہیں نکالے جانے پر مسلسل اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف احتجاج کررہی تھی-