نئی دہلی 9اپریل(یواین آئی)آندھراپردیش کی حکمران جماعت تلگودیشم کے ارکان پارلیمنٹ ریاست کو خصوصی درجہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے نئی دہلی میں راج گھاٹ پہنچے ۔
ان ارکان پارلیمنٹ نے گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور ان کے
مجسمہ کے سامنے عہد کیا کہ وہ اپنا احتجاج پُرامن انداز میں جاری رکھیں گے۔
تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ وائی ایس چودھری نے کہا کہ اے پی تنظیم نو قانون پر عمل کرنے کے لئے احتجاج کو جاری رکھنے کا عہد کرنے کے لئے ہی وہ یہاں آئے ہیں۔