the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،18دسمبر(ایجنسی)رافیل معاملے میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کےمعافی مانگنے کے مطالبے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)اور اپوزیشن کے درمیان تکرار کے بعد زبردست ہنگامے کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی بدھ تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔

موجودہ سرمائی اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں آج مسلسل پانچویں دن کوئی کام کاج نہیں ہوسکا۔وہیں ،لوک سبھامیں اب تک صرف ایک ہی دن کام کاج ہواہے۔بالائی ایوان میں پیر کو ہنگامے کے درمیان ہی تیسری جنس کے حقوق سے متعلق قانون پاس ہوا اور تین طلاق سے متعلق اہم بل پیش کیاگیا۔

لوک سبھا میں منگل کو وقفہ سوال اور وقفہ صفر کے دوران بی



جےپی کے اراکین رافیل معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نطر کانگریس صدر راہل گاندھی کے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے رہے اور انہوں نے اپنی سیٹوں س باہر نکل کر ہاتھوں میں اس سلسلے میں نعرے لکھی تختیاں لےکر ہوا لہرائیں۔انہوں نے مسٹر گاندھی اور گاندھی خاندان کے خلاف قابل اعتراض نعرے بازی کی۔اس کے جواب میں اپوزیشن کے اراکین نے بھی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدرامت شاہ کے خلاف قابل اعتراض نعرے بازی کی اور وہ اسپیکر کی نشست کے پاس آگئے۔اس دوران ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھڑگے رافیل سودے کی کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے جانچ کرانے کا مطالبہ کرتے رہے۔


ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی شروع ہونےکے 12منٹ بعد ہی پہلی بار دوپہر 12بجے تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔کارروائی دوبارہ شروع ہونے پر بھی برسر اقتدار پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان تکرار جاری رہی اور دوپہر بعد 12بج کر 20منٹ کارروائی دن بھر کےلئے ملتوی کردی گئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.