نئی دہلی/13ڈسمبر(ایجنسی) پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کو 16 سال گزر گئے ہیں. 16 ویں برسی پر نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت کئی لیڈروں، ممبران پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس پر 2001 میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا. تقریب میں بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن
اڈوانی، کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی، کانگریس صدر راہل گاندھی بھی شامل ہوئے.
بتا دیں کہ 13 دسمبر 2001 کو ہتھیاروں سے لیس پانچ دہشت گرد پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں گھس آئے تھے اور اندھا دھند فائرنگ کی تھی. اس دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی حفاظت میں لگے دہلی پولیس کے پانچ سیکورٹی، مرکزی ریزو پولیس فورس کی ایک خاتون اہلکار، پارلیمنٹ واچ اینڈ وارڈ کے دو اہلکار اور ایک کیمرہ مین اس حملے میں شہید ہو گئے تھے.