نئی دہلی، 3 اگست جولائی :- آندھرا پردیش کے کرنول میں واقع انڈین انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیزائن اور مینوفیکچر انسٹی ٹیوٹ - آئي آئي ٹی ڈی ایم کو دیگر ہندوستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی اداروں کی مانند قومی اہمیت کے
انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے سے متعلق بل پر آج پارلیمنٹ نے اپنی مہر لگا دی۔
راجیہ سبھا نے اس بل كو صوتی ووٹوں سے منظور کیا۔
لوک سبھا اسے پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔