پیرس/16نومبر(ایجنسی) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقہ کلیشی میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا جب وہاں کے رہائشی مسلمانوں نے جگہ کی کمی کے باعث سڑک پر نماز جمعہ ادا کی۔
تفصیلات کے مطابق پیرس سے ملحقہ شہر کلیشی میں جگہ کی کمی کے باعث عرصہ سے مسلمان سڑک پر نماز جمعہ پڑھنے پر مجبور
ہیں۔
دوسری طرف شہر کے میئر نے ہاتھ کھڑے کر دیے کہ ان کے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ مسلمانوں کو عبادت کے لئے متبادل جگہ فراہم کر سکیں۔ اس سلسلے میں کنزر ویٹو پارٹی کے کچھ رہنما سڑکوں پر نماز پڑھنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جن کا موقف ہے کہ سڑک پر نماز پڑھنا فرانسیسی قانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے کوئی متبادل جگہ نہیں، جس کی وجہ سے ہم سڑک پر نماز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔