کوزیکوڈ،9 اپریل (یواین آئی)کیرالہ کے وزیراعلی پنارائی وجین کو کورونا متاثر پائے جانے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے وزیراعلی کی دیکھ بھال کےلئے خصوصی طورپر تشکیل ایک میڈیکل بورڈ کے ذریعہ جمعہ کو ہوئی اپنی پہلی میٹنگ کے بعد اس کا اعلان کیا گیا۔ وزیر صھت کے کے شیلجا کی صدارت میں
آج صبح آن لائن میٹنگ ہوئی۔
مسٹر وجین کو جمعہ کو کورونا متاثر پائے جانے کے بعد کوزیکوڈ میڈیکل کالج اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی دیکھ بھال میں داخل کرایا گیا۔مسٹر وجین ن پچھلے مہینے کورونا ٹیکہ کی پہلی خوراج لی تھی۔
کورونا سے متاثر وزیراعلی کی بیٹی ،داماد اور پوتے پوتی کا بھی میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔