ریاض/22ڈسمبر(ایجنسی) فلسطینی صدر محمود عباس نے گذشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
start;"="">ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، مسئلہ فلسطین کے حل کے سلسلے میں ہونے والی مساعی، بالخصوص فلسطینیوں کے آئینی حقوق کی حمایت، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنائے جانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی عرب کے وزیربخارجہ عادل الجبیر اور جنرل انٹیلی جنس چیف خالد الحمیدان بھی موجود تھے۔