اسلام آباد، 24 دسمبر (ایجنسی) پاکستان کے قومی احتساب عدالت نے آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل بدعنوانی معاملے میں سات سال قید کی سزائے قید سنا ئی اور ڈھائی کروڑ ڈالر اور 15 لاکھ پاؤنڈ کے 2 جرمانے عائد کردیے۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے گذشتہ بدھ کو اس معاملے میں سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔عدالت نے تاہم نواز شریف کو آج فلیگ شپ انوسٹمنٹ معاملے میں بری کردیا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت کے مطابق نواز شریف کے وکلاء یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ سعودی عرب میں العزیزیہ ا سٹیل مل لگانے کے لیے ان کے پاس سرمایہ کہاں سے آیا تھا۔ نواز شریف کو اس کیس میں جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی وژن کے مطابق عدالت نے نواز شریف کو جرمانہ بھی کیا ہے تاہم جرمانے کی رقم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔