اسلام آباد، 28 فروری (ایجنسی) ہندوستان کے سخت رویے کے پیش نظر پاکستان نے ہندوستانی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو جمعہ کے روز رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو نیشنل اسمبلی میں اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن کے ایک قدم کے طور پر ہندوستانی پائلٹ کو جمعہ کے روز رہا کر دیا جائے گا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
غور طلب ہے کہ بدھ کو ایک پاکستانی جنگی طیارے نے ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ہندوستانی فضائیہ نے مار گرایا لیکن اس دوران ایک ہندوستانی طیارہ حادثے کا شکار ہوکر پاکستانی حدود میں گر گیا۔ پاکستان نے اس کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو گرفتار کر لیا تھا۔