اسلام آباد، 14 اگست (ایجنسی) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جموں کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کوختم کئے جانے کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (يواین ایس سی ) کے صدر کو خط لکھ کر کشمیر مسئلے پر ہنگامی سیشن بلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
’جیو نیوز‘ کے مطابق مسٹر قریشی نے
ہندوستان کے اس فیصلہ کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے برعکس غیر آئینی کام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی سیشن بلاکر اس معاملہ پر بحث کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا’’ہم اپنی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں‘‘۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے ایسے وقت میں یہ خط لکھا ہے جب اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل اس مسئلہ کے دو قراردے چکا ہے۔