the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اسلام آباد/23جنوری(ایجنسی) پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آج کہا کہ ملک میں میڈیا اور عدلیہ آزاد نہیں ہیں۔ جیو ٹی وی چینل نے یہ اطلاع دی ہے۔ مسٹر عباسی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد کی گارنٹي لینا مسلح افواج کا کام نہیں ہے اور قومی سلامتی کمیٹی نے پہلے ہی اس معاملے میں فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات متعینہ وقت پر ہی کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ " میرا بھی یہی کہنا ہے کہ عام انتخابات اس سال جولائی میں ہی ہوں گے اور اس میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی"۔




style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی شخص کو جج بنائے جانے سے پہلے اس کے سابقہ کام اور اس کی شبیہ کو دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "جب کسی کو جج مقرر کیا جاتا ہے تو وہ جج کے طور پر ہی ریٹائر ہوتا ہے اور پہلے ایسے متعدد معاملے سامنے آئے ہیں کہ جو شخص جج بننے کے قابل نہیں تھے، وہ بھی اس عہدے پر فائز کردیئے گئے"۔ مسٹر عباسی نے کہا کہ اگر پاکستان مسلم ليگ- نواز آئندہ عام انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو وزیر اعظم کی تقرری کا فیصلہ پارٹی کے لیڈر نواز شریف ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا تختہ پلٹنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستانی عوام کو قابل قبول نہیں ہے اور نہ ہی تاریخ اسے کبھی قبول کرے گی۔ مسٹر عباسی نے کہا کہ "نواز شریف اب بھی میرے وزیر اعظم ہیں"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.