نئی دہلی،28نومبر;- سپریم کورٹ نے متنازعہ فلم ’پدماوتی‘ کی بیرون ملک میں ریلیز پر پابندی کے سلسلے میں عرضی آج خارج کردی اور فلم کے خلاف اہم عہدوں پر بیٹھے افسران کے بیان پر سخت اعتراض بھی ظاہر کیا۔
چیف جسٹس دیپک مشرا،جسٹس اے ایم خانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڈ کی بینچ نے پیشہ
سے وکیل منوہر لال شرما کی عرضی یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ وہ پہلے سے اندازے لگانے کی بنیاد پر کوئی حکم نہیں دے گی۔
جسٹس مشرا نے کہا کہ جب فلم کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی)سے ہری جھنڈی نہیں ملی ہے تو اس کے سلسلے میں پہلے سے ہی کوئی حکم کیسے جاری کیا جاسکتاہے۔