نئی دہلی، 18 جنوری :- سپریم کورٹ نے آج ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے فلم ’پدماوت‘ کو تمام ریاستوں میں ریلیزکرنے کی ہدایات دی۔
کورٹ نے مدھیہ پردیش، ہریانہ، راجستھان اور گجرات کی
طرف سے اس فلم کی ریلیز پر پابندی کے حکم پر روک لگا دی۔
چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے. ایم كھانولكر اور جسٹس دھننجے وائی چندرچوڑ کی بنچ نے اس معاملہ میں عبوری حکم سنایا ہے۔