نئی دہلی ، 25 جنوری (یو این آئی) یوم جمہوریہ کے موقع پر 1040 افراد کو سروس میڈل سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جن میں سے چار افراد کو صدرکا پولیس میڈل دیا جائے گا۔ جبکہ 286 افراد کو پولیس میڈل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
نمایاں خدمات کے لئے صدر کا پولیس میڈل 93 افراد کو جب کہ 657 افراد کو غیر معمولی خدمات کے لئے پولیس میڈل دیا جائے
گا۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جن چار افراد کو صدر کا پولیس میڈل (بہادری) دیا جائے گا ، ان میں سے ایک اتپل رابھا کو بعداز مرگ یہ اعزاز دیاجائے گا ۔ وہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا اہلکار ہے۔
تین دیگر افراد میں ایک انڈین پولیس سروس کے آفیسر عبد الجبار ہے ، جبکہ دوسرے حسن شیخ اور تیسرا آصف اقبال قریشی ہیں۔