ذرائع:
پدم شری ایوارڈ یافتہ موگلیہ اب روزانہ اجرت پر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا ماہانہ اعزازیہ روک دیا گیا ہے۔
موگلیہ کو حیدرآباد کے قریب ترکایامنجل میں ایک تعمیراتی سائٹ پر کام کرتے دیکھا گیا۔
درشنم موگلیہ کو نایاب موسیقی کے آلے 'کنیرا' کو دوبارہ ایجاد کرنے پر2022 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو ہندوستان کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔
موگلیہ نے کہا میرے ایک بیٹے کو دورے پڑتے ہیں اور میرے بیٹے اور خود مجھے
دواؤں کے لیے ماہانہ کم از کم 7,000 روپے درکار ہیں۔ پھر باقاعدہ طبی ٹیسٹ اور دیگر اخراجات ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا ریاستی حکومت کی طرف سے منظور شدہ میرا ماہانہ 10,000 روپے کا اعزازیہ حال ہی میں بند کر دیا گیا ہے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ 1 کروڑ روپے کی گرانٹ کے ساتھ ریاست نے آرٹسٹ کے لیے رنگاریڈی ضلع میں 600 مربع گز کا پلاٹ الاٹ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ تاہم الاٹمنٹ ابھی باقی ہے۔
اداکار پون کلیان کی بھیملا نائک کی فلم میں گانے کا موقع ملنے کے بعد موگلیہ نے شہرت حاصل کی تھی۔