ٹیکساس/13مارچ(ایجنسی) امریکی ریاست ٹیکساس میں سلسلہ وار پیکٹ بم حملوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دس دنوں کے دوران آسٹن میں کُل تین واقعات رونما ہوئے ہیں اور ان تینوں حملوں کا ایک دوسرے سے تعلق
ہے۔ تاہم تفتیشی افسراں ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ ان پیکٹ بموں کے ذریعے زخمی و ہلاک ہونے والوں میں یا تو ایفرو امریکی ہیں یا پھر ان کا تعلق لاطینی امریکی خطے سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ پیکٹ ڈاک کے ذریعے نہیں بھیجے گئے۔ اسی طرح ان حملوں کا پس منظر بھی فی الحال واضح نہیں ہے۔