نئی دہلی، 5 ستمبر(یو این آئی)کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی)کی خصوصی عدالت نےآئی این ایکس میڈیا معاملے میں جمعرات کو 19 ستمبر تک کےلئے عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔
آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی اور منی لاؤنڈرنگ معاملے میں مسٹر چدمبرم 22 اگست سے سی بی آئی حراست میں تھے۔ آج حراست کی مدت ختم ہونے پر عدالت
نےانہیں عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔
خصوصی جسٹس اجے کمار کوہار نے سابق مرکزی وزیر کے وکیل کپل سبل کی اس دلیل کا قبول کرنے سے انکار کردیا جس میں مسٹر چدمبرم کو عدالتی حراست میں نہیں بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی۔
سابق مرکزی وزیر اس معاملے میں اب 14 دن جیل میں رہیں گے۔ انہیں تہاڑ جیل بھیجا جائے گا۔ انہیں 21 اگست کی رات کو سی بی آئی نے یہاں انہیں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔