the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 7 اگست (یو این آئی) ایرسیل میکسس معاملے میں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مقدمات کا سامنا کررہے سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کو منگل کو عدالت سے ایک بار پھر راحت مل گئی۔
پٹیالہ ہاوس میں واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج او پی سینی نے اب اس معاملے کی سماعت آٹھ ستمبر کو طے کی ہے۔ اور دونوں کی عبوری ضمانت کی مدت آٹھ اکتوبر تک کے لئے بڑھادی ہے۔پہلے انہیں سات اگست تک گرفتاری سے راحت ملی ہوئی تھی۔
سی بی آئی اور ای ڈی کی طرف



سے پیش ہوئے وکیل کے کے گوئل اورنتیش رانا نے عدالت سے کہا کہ ایجنسیوں کو تفصیلی رپورٹ داخل کرنے کے لئے ابھی مزید وقت کی ضرورت ہے۔
یہ معاملہ 2006کا ہے جب مسٹر چدمبرم مرکز میں وزیر خزانہ تھے۔ سی بی آئی یہ تفتیش کررہی ہے کہ مسٹر چدمبرم کے وزیر خزانہ رہتے ہوئے ایک غیر ملکی کمپنی کو ایف آئی پی بی سے منظوری کیسے ملی جب کہ اس کے لئے صرف اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کو یہ اختیار تھا۔ ایرسیل میکسس معاملہ 3500کروڑ روپے اور آئی این ایس میڈیا کا 305کروڑ روپے کا ہے۔
یو این آئی ج ا

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.