ہاپوڑ، 12 فروری (ذرائع) اترپردیش کے ہاپوڑ میں پلکھوا کوتوالی پولیس نے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے قافلے پر حملہ کرنے والے ملزم کو پستول فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یہ معلومات دی-
اسی درمیان عدالت نے اس حملے کے دونوں ملزم نوجوانوں سچن اور شبھم کو 24 گھنٹے کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے- پولیس دونوں ملزموں سے پوچھ تاچھ کررہی
ہے-
ایس ایس پی سرویش کمار مشرا نے بتایا کہ پولیس اویسی کے قافلے پر حملے میں سبھی اہم پہلوؤں پر توجہ دے رہی ہے اسی سلسلہ میں اس نے سچن کو پستول مہیا کرانے والے گرفتار کر لیا-
مشرا نے بتایا کہ پستول فراہم کرنے والے شخص کی شناخت علیم کے طور پر کی گئی ہے جو میرٹھ کے منڈلی تھانہ علاقہ کے تحت ننگلمال کا رہنے والا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ علیم نے 1.20 لاکھ روپے میں دو پستول اور 40 کارتوس سچن کو فروخت کیے تھے-