وارانسی:12جنوری(یواین آئی)صوبہ بہار کے اسمبلی انتخابات میں 5سیٹیوں پر جیت درج کرنے کے بعد پرجوش ایم آئی ایم کے صدر و حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اترپردیش میں پارٹی کو استحکام فراہم کرنے کے مقصد سے آج پوروانچل کے
دورے پر ہیں۔
وہ یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ میں سابق وزیر رہے اوم پرکاش راج بھر سے مل کر آگے کی ممکنہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اوم پرکاش کی دعوت پر جونپور پہنچنے کے لئے ایم آئی ایم صدر وارانسی کے بابت پور ائیر پورٹ پہنچے تھے ۔