the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دہلی، 2 فروری (ذرائع) لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی- انہوں نے کہا کہ ملک کے 17 کروڑ مسلمان ناراض ہیں۔ حکومت اپنی پالیسیوں کی بنیاد پر مسلمانوں کو پسماندہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 کروڑ شہریوں کے ذہنوں میں عدم اعتماد پیدا کرنا مہلک ہے۔ اویسی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بعد 22 جنوری کو ہوئی پران پرتشٹھا کی تقریب کے تناظر میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پی ایم مودی جمہوری ملک کے وزیر اعظم نہیں بلکہ پجاری یا شہنشاہ بن چکے ہیں-

اویسی نے کہا کہ آج 17 کروڑ مسلمانوں کی حالت وہی ہے جو ہٹلر کے دور میں یہودیوں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جمہوریت کھوکھلی ہو چکی ہے۔ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کا حوالہ دیتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ان قوانین کو مذہب سے



جوڑنا خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیمانچل کی مسلم آبادی کو بنگلہ دیشی بتاتی ہے جو قابل اعتراض ہے۔ شاعرانہ انداز میں احمد فراز کے شعر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے تنقید کی اور کہا کہ پی ایم مودی کے دور میں مسلم آبادی کے ذہنوں میں عدم اعتماد پیدا ہوا ہے۔
مسیحوں نے جب بھی آواز دی ہے، پلٹ کر آگئے ہر بار قاتل
وہاں کیا داد خواہی کیا گواہی، جہاں ہوں منصفوں کے یار قاتل

اویسی نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں مرکزی حکومت سے کئی سوالات بھی کئے۔
ایسا لگتا ہے کہ پی ایم مودی پوجاری یا شہنشاہ بن چکے ہیں-
وزیراعظم تاریخ بنانا چاہتے ہیں- گاندھی - امیبڈکر کے ملک کو ہندو راشٹرا بنانے کی سونچ-
7 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دے رہی حکومت؟
1991 کے عبادت گاہوں کے حقوق پر حکومت کیوں خاموش ہے حکومت؟
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.