نئی دہلی ، 25فروری(ذرائع) مغربی بنگال میں اے آئی ایم آئی ایم کو ریلی کرنے کی اجازت نہیں دینے پر اسدالدین اویسی نے سخت ناراضگی ظاہر کی- اویسی نے کہا کہ ترنمول کے ممبران پارلیمنٹ کے دو چہرے ہیں۔ وہ دہلی میں پارلیمنٹ میں اظہار رائے کی آزادی ، آئین اور اختلاف رائے کے حق کے بارے میں بات کرتے ہیں ، لیکن بنگال میں اسکا الٹا کرتے ہیں- میں وہاں اجلاس کرنا چاہتا ہوں، لیکن مجھے اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے؟
اویسی نے جمعرات کو ٹیوٹ کرکے کہا کہ ریاست میں سبھی ضابطہ اخلاق نہیں ہے۔ وہ اس کے پہلے ہی اجلاس کی اجازت نہیں دے رہے ہیں- نریندر مودی، امیت شاہ، جے پی نڈا ریلی کرسکتے ہیں، کانگریس ، ٹی ایم
سی خود ریلی کرسکتی ہے تو ہم کیوں نہیں؟