نئی دہلی/7فروری(ایجنسی) آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت ایسا قانون بنائے، جس میں ہندوستانی مسلمانوں کو 'پاکستانی' کہنے پر سزا دی جائے-
بتا دیں کہ لوک سبھا میں ہو رہی بحث کے دوران اویسی نے یہ بات کہی۔ ذرائع کے مطابق، انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلاق بل خواتین مخالف ہے۔ اویسی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں نے محمد علی جناح کے دو قومی نظریہ کو مسترد کردیا ہے۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">رکن پارلیمنٹ اویسی نے پہلے بھی بیان دیا ہے کہ قانون سماجی برائیوں کا حل نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعوی کیا کہ تین طلاق بل لانا مسلم مردوں کو جیل بھیجنے کی ایک چال ہے۔
غور طلب ہے کہ تحفظ شریعت کے موضوع پر ایک عوامی جلسے میں اویسی نے کچھ دنوں پہلے کہا تھا، 'قانون لانے کے بعد کیا تین طلاق رک جائے گا۔' انہوں نے کہا کہ جہیز قتل اور خواتین کے خلاف ہونے والے دیگر جرائم تب بھی نہیں رک رہے جب ان غلط کاموں کے خلاف خصوصی قانون بنائے گئے ہیں۔