حیدرآباد/15ستمبر(ایجنسی) صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹراسدالدین اویسی نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو چیلنج کیا کہ وہ حیدرآباد حلقہ لوک سبھا سے ان کے ساتھ مقابلہ کریں- اور کہا کہ بی جے پی صدر کی الزام تراشیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور تلنگانہ میں بی جے پی کے جو 5 ارکان اسمبلی
ہیں وہ بھی اپنی نشست بچانے میں کامیاب نہیں ہوپائیں گے، صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے امیت شاہ کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ ریاست میں قبل ازوقت انتخابات منعقد کرتے ہوئے سرکاری خزانہ پر بوجھ عائد کیا جارہا ہے، بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہ جب 2002 میں اس وقت کے چیف منسٹر نریندر مودی نے گجرات اسمبلی میں وقت سے پہلے تحلیل کردی تھی اس وقت یہ سوال نہیں اٹھایا گیا،