نئی دہلی،12 جنوری(یواین آئی) زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں کانگریس کی یوتھ اکائی نے منگل کو وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کی رہائش گاہ کے باہر تھالی بجاکر مظاہرہ کیا اور حکومت سے کسانوں کے مطالبات پر غور کرکے زراعت سے متعلق تینوں قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
یوتھ کانگریس کے ترجمان نے بتایا کہ تنظیم کے کاکنان نے ایک ساتھ کئی طرف سے مسٹر تومر کے تین کرشنا مینن مارگ کی طرف کوچ کیا اور تھالی بجاکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی اور تنظیم کے سربراہ شری نیواس بی وی سمیت کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے بعد میں شری نیواس سمیت کئی کارکنان کو چھوڑ دیا۔
یوتھ کانگریس کے صدر نے
اس دوران کارکنان سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ان کی تنظیم گونگی - بہری حکومت کو جگانے کےلئے جدوجہد کررہی ہے۔ حکومت کو گہری نیند سے جاگنا چاہئے اور ان کے واجب مطالبات کو پورا کرکے سخت ٹھنڈ میں تحریک کرنے کےلئے مجبور کسانوں کو راحت دینی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے سامنے ان تینوں قانونوں کی وجہ سے وجود کا بحران پیدا ہوگیا ہے اس لئے حکومت کو آمریت پسند رویہ چھوڑ کر ملک کے ان داتا کی بات من لینی چاہئے ۔
تنظیم میں کانگریس کے انچارج کرشنا الاورو نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مفاد میں جو بھی قدم اٹھانے ہوں گے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسان سڑکوں پر ہیں اور حکومت کو ان کی بات ہر حال میں ماننی ہوگی۔