: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 03 مئی (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے رائے بریلی کے ووٹروں سے اپنے بھائی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو جتانے کی جذباتی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کی والدہ سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ گاندھی خاندان دہلی میں نہیں بلکہ رائے بریلی میں مکمل ہوتا ہے مسٹر راہل گاندھی کے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے
کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر اپنی والدہ اور رائے بریلی حلقہ کی ڈھائی دہائیوں تک لوک سبھا کی نمائندگی کرنے والی سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، اشوک گہلوت، ریونت ریڈی اور دیگر قائدین کے ساتھ یہاں پہنچی محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی ماں مانتی ہیں کہ ان کا خاندان دہلی میں ادھورا ہے اور رائے بریلی میں پورا ہوتا ہے۔